(یو این آئی) اترپردیش میں سہارنپور ضلع کے دیوبند قصبہ میں معمولی بات پر ہوئے تنازعہ میں کچھ لوگوں نے ایک نوجوان کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق دیوبند قصبہ کے علاقہ
بیرون کوٹلہ میں پرانی رنجش کی وجہ سے معمولی بات پر سلیم کا اپنے پڑوسی رفیق سے جھگڑا ہوگیا۔
جھگڑا بڑھنے پر رفیق چارساتھیوں کے ساتھ وہاں پہنچا اور وہاں سلیم کو گولی ماردی۔